تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

’زبردست سڑک ہے، ایسی پچ بیٹرز کا خواب ہوتی ہیں‘

نیوزی لینڈ کے بولر مچل میکلنگھن نے کراچی کی وکٹ زبردست سڑک قرار دے دیا۔

کراچی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز نیوزی لینڈ نے ڈیوون کونوے کی شاندار سنچری کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان 309 رنز بنالیے، ٹام بلنڈل 30، ایش سوڈھی 11 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

ڈیوون کونوے نے شاندار 122 رنز کی اننگز کھیلی۔ اوپنر ٹام لیتھم نے 71 رنز کی عمدہ اننگز کھلی، کین ولیمسن 36، ہینری نکلولز 26 جبکہ ڈٰیرل مچل تین رنز بناسکے۔

قومی ٹیم کی جانب سے آغا سلمان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، نسیم شاہ نے دو جبکہ ابرار احمد ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

تاہم نیوزی لینڈ کے کرکٹر مچل میکلنگھن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’کیا زبردست سڑک ہے ایسی پچ تو بیٹرز کا خواب ہوتی ہے۔‘

واضح رہے کہ عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جس طرح کی وکٹ پر ہم کھیل رہے ہیں اس سے بولر کو کافی نقصان ہوسکتا ہے۔

شاہد آفریدی نے گزشتہ دنوں اسٹیڈیم میں پچ کا معائنہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے اسپن وکٹ بنائی جائے گی تاہم اس وکٹ پر بیٹرز نے 309 رنز بنادیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -