ڈھاکا: پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ پر 179 رنز بنالیے ہیں۔
ڈھاکا میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 179 رنز بنائے ہیں جبکہ قومی ٹیم کو بنگلادیش کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 234 رنز درکار ہیں۔
اوپنر اذان اویس 85 اور عبداللہ فضل 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں، امام الحق 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن مراز نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل بنگلادیش اپنی پہلی اننگز میں 413 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
دوسرے دن کھیل کا آغاز مشفق الرحیم نے 48 اور لٹن داس نے 8 رنز سے کیا۔بنگلادیش کی جانب سے کپتان نجم الحسین نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 114 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔
اس کے بعد میزبان ٹیم کی وکٹیں گرتی گئیں۔ دیگر بلے بازوں میں نگلا دیش کی جانب سے نجم الحسن شانتو 101 اور مومن الحق91 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ مشفیق الرحیم 71، لٹن داس 33 ، مہدی حسن میراز 10 اور تیج الاسلام 17رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عباس نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اسٹار پیسر شاہین شاہ آفریدی نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلادیش کی اننگز کے خاتمے کے بعد میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر 4 وکٹ پر 301 رنز بنائے تھے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


