پاکستان نے بنگلادیش کو ڈی ایل ایس کے تحت 128 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
شیر بنگلادیش اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کو ڈی ایل ایس کے تحت 32 اوورز میں 243 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں میزبان ٹیم 23.3 اوورز میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
لٹن داس 41 رنز بنا کر نمایاں رہے، توحید ریدوئے نے 28 رنز بنائے، عفیف حسین 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور معاذ صداقت نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کپتان شاہین آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کی ٹیم 47.3 اوورز میں 274 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور بنگلادیش کو جیت کے لیے 275 رنز کا ہدف دیا تھا۔
معاذ صداقت نے 46 گیندوں پر 75 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 6 چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے، سلمان علی آغا 64 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
View this post on Instagram
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، صاحبزادہ فرحان نے 31 رنز بنائے، شامل حسین 6، حسین طلعت، 9، عبدالصمد 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
View this post on Instagram
بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مہدی حسن نے دو، مستفیض الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس میچ میں میزبان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ بنگلا دیشی ٹیم کی نظریں آج سیریز اپنے نام کرنے پر مرکوز ہیں جبکہ پاکستان ٹیم تیسرے میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے آج جان کی بازی لگا دے گا۔
یاد رہے کے بنگلا دیش نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے عبرتناک شکست دی تھی، جہاں میزبان ٹیم نے 209 گیندیں قبل ہی ہدف حاصل کر کے میچ اپنے نام کر لیا تھا۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ بھی اسی میدان پر 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان کے اسکواڈ میں شاہین آفریدی (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، شامل حسین، سلمان آغا، حسین طلعت، عبدالصمد، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، ابرار احمد، حارث رؤف، فیصل اکرم، غازی غوری اور سعد مسعود شامل ہیں۔
جبکہ بنگلا دیش کی ٹیم میں مہدی حسن میراز (کپتان)، لٹن داس (وکٹ کیپر)، سیف حسن، تنزید حسن تمیم، نجم الحسین شانتو، توحید ہردوئے، عفیف حسین، تسکین احمد، رشاد حسین، مستفیض الرحمان، ناہید رانا، شریف الاسلام، تنویر اسلام، ماہی دال اسلام انکن اور سومیہ سرکا شامل ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


