بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

سابق کرکٹرز نے کھلاڑیوں کی بدترین کارکردگی پر ایکشن ضروری قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق پاکستانی کرکٹرز محمد حفیظ، رمیز راجہ اور کامران اکمل نے بنگلادیش کے خلاف وائٹ واش کے بعد کرکٹرز کے خلاف ایکشن ضروری قرار دے دیا۔

سابق قومی کرکٹرز نے پاکستانی کھلاڑیوں کے احتساب کی صدا لگادی، رمیز راجہ نے شان مسعود کو نشانے پر رکھتے ہوئے کہا کہ تین سال کسی بھی کپتان کو جانچنے کے لیے کافی ہوتے ہیں، ہر بار جواز تراشنے سے کام نہیں چلے گا۔

محمد حفیظ نے ایکس پر چار آئی سی سی ایونٹس اور ٹیسٹ کی بے حالی پر ایکشن ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی سی بی ان معاملات کو دیکھے۔

یہ پڑھیں: بنگلہ دیش نے پاکستان کو مسلسل دوسری بار ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر دیا

کامران نے کہا کہ اب یہ حالت ہوگئی ہے کہ ہمیں بنگلادیش سے جیتنا سیکھنا پڑے گا۔

لیجنڈری وسیم اکرم نے ھی بنگلادیش کے خلاف دوسرے وائٹ واش پر مایوسی کا اظہار کیا اور ناہید رانا کو شاندار ٹیلنٹ قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر کرکٹ کے شائقین نے بھی خوب بھڑاس نکالی اور پسندیدہ کھیل کو بچانے کے لیے کرکٹ بورڈ سے بڑے فیصلوں کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں 78 رنز سے شکست دے کر ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار وائٹ واش کیا ہے جبکہ اس سے قبل پاکستان میں بھی بنگلادیش نے سیریز میں کامیابی حاصل کی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں