ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

’یہ ہر جگہ لڑائیاں کرتا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز محمد رضوان کی گفتگو اسٹمپ مائیک میں ریکارڈ ہوگئی۔

بنگلادیش نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے تھے جب مشفیق الرحیم 89 اور تیج الاسلام 3 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے اس دوران کسی بات پر ان کی اور کپتان شان مسعود کے درمیان جملوں کا تبادلہ ہوا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شان مسعود امپائر کے پاس جاکر بھی شکایت کررہے ہیں۔

اس دوران محمد رضوان کی گفتگو بھی اسٹمپ مائیک میں ریکارڈ ہوگئی، انہوں نے مشفیق الرحیم سے متعلق کہا کہ ’یہ ہر جگہ لڑائیاں کرتا ہے۔‘

سلہٹ میں پاکستان کے خلاف کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بنگلہ دیشی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 390 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، جس کی بدولت اسے پاکستان پر مجموعی طور پر 436 رنز کی بھاری برتری حاصل ہوئی.

پہلی اننگز کے خسارے کو ملا کر اب پاکستان کو یہ ٹیسٹ جیتنے کے لیے ریکارڈ 437 رنز بنانا ہوں گے۔

بنگلہ دیش کی شاندار بیٹنگ اور مضبوط گرفت کے بعد اب پاکستانی بلے بازوں کے لیے کریز پر ٹکنا اور اس میچ کو ہار سے بچانا ایک بہت بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ سلہٹ کی پچ پر چوتھے اور پانچویں دن اتنے بڑے ہدف کا تعاقب کرنا پاکستان کے لیے کسی کڑے امتحان سے کم نہیں ہوگا۔

Website |  + posts

صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں