منگل, اکتوبر 6, 2026
اشتہار

برمنگھم ٹیسٹ کا پہلا روز، انگلینڈ نے 4 وکٹوں پر 156 رنز بنالیے

اشتہار

حیرت انگیز

برمنگھم ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنالیے ہیں۔

تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنالیے اور پاکستان کے خلاف 23 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

ہیری بروک 52 اور ڈین لارنس 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں، ایمیلیو 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بین ڈکٹ 11، جو روٹ 8 اور جارڈن کاکس 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے رضا اللہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں، محمد عباس اور محمد علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 33.5 اوورز میں 133 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، پاکستان کے 8 بیٹرز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

سعود شکیل 43 اور محمد عباس 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، رضا اللہ نے 11 رنز بنائے۔

صائم ایوب صفر، عبداللہ شفیق 3، غازی غوری 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان بابر اعظم صرف 7 رنز بنا کر کلین بولڈ ہوئے۔

شان مسعود اور عمران رندھاوا 5، 5 رنز بناسکے، اذان اویس 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ نے کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اولی رابنسن اور جوفرا آرچر نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

  پاکستانی ٹیم میں تین کھلاڑیوں نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا، وکٹ کیپر بیٹر محمد غازی غوری ٹیسٹ ڈیبیو کررہے ہیں، غازی غوری کو سعود شکیل نے ٹیسٹ کیپ دی جبکہ محمد عباس نے رضا اللہ کو ٹیسٹ کیپ دی۔

خانیوال سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ آل راؤنڈر محمد عمران رندھاوا بھی ٹیسٹ ڈیبیو کیا، انہوں نے اب تک 58 فرسٹ کلاس میچوں میں دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتے ہوئے دو سینچریوں کی مدد سے بائیس سو پچپن رنز بنائے ہیں جبکہ میڈیم فاسٹ بولنگ کرتے ہوئے ایک سو دس وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔

کرکٹ ٹیم میں تبدیلیاں میری مرضی، مشاورت کے بغیر کی گئیں: بابر اعظم

ایجبسٹن ٹیسٹ کے لیے پاکستان کے کھلاڑیوں میں صائم ایوب، اذان اویس، عبداللہ شفیق، بابر اعظم (کپتان)، شان مسعود، سعود شکیل، غازی غوری (وکٹ کیپر)، محمد عباس، محمد علی، محمد عمران رندھاوا، عرفات منہاس اور رضا اللہ شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں