ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

بابر اعظم نے امپائر کے پاس جاکر کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی امپائر کے پاس جاکر انہی کی نقل اتارنے کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 202 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بابر اعظم کے 75 اور سعود شکیل کے 63 رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

محمد رضوان دس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، فہیم اشرف نے 22 رنز بنائے جبکہ محمد نواز ایک رن بنا کر جیک لیچ کو دکٹ دے کر چلتے بنے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ فاسٹ بولر مارک ووڈ اور جو روٹ نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جیمز اینڈرسن ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

دوسری اننگز میں انگلش ٹیم نے کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنالیے ہیں، ہیرو بروک 74 اور بین اسٹوکس 16 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

دوران میچ اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئے جب بابر اعظم امپائر مارس ایرسمس کے پاس گئے اور انہی کا انداز اپنانے لگے۔

قومی ٹیم کے کپتان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں