لندن: چوتھے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دے دیا۔
اوول میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم 19.5 اوورز میں 157 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا۔
عثمان خان 38 اور کپتان بابر اعظم 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 23 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، افتخار احمد 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
قومی ٹیم کا مڈل آرڈر ایک مرتبہ پھر کارکردگی نہ دکھا سکا، فخر زمان 9 رنز بنا پر پویلین لوٹ گئے، شاداب خان، اعظم خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
شاہین شاہ آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے، نسیم شاہ کو 16 رنز پر مارک ووڈ نے آؤٹ کیا۔
انگلینڈ کی جانب سے لیام لیونگ اسٹون، عادل رشید اور مارک ووڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر بابر اعظم الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی فیلڈنگ ہی کرتے، کوشش کریں گے 100 فیصد کارکردگی دکھائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عثمان خان اور نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے، عماد وسیم کو میڈیکل پینل کی ہدایت پر آرام دیا گیا ہے۔
View this post on Instagram
انگلش کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ ریس ٹوپلی کی جگہ مارک ووڈ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، امید ہے میچ اور سیریز جیتیں گے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو 1-0 کی برتری حاصل ہے جبکہ دو میچز بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگئے تھے ایک میچ میں قومی ٹیم کو شکست ہوئی تھی۔