تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

حارث رؤف اور ہیری بروک کی ویڈیو وائرل

کراچی: تیسرے ٹی 20 میچ کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف کے باؤنسر سے گیند ہیری بروک کے ہیلمٹ میں پھنس گئی جس کی ویدیو وائرل ہوگئی۔

انگلینڈ نے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 223 رنز کا ہدف دیا ہے ہیری بروک نے ناٹ آؤٹ 81 رنز کی اننگ کھیلی۔ان کی اننگ میں 5 بلند و بالا چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

اننگزکے 17ویں اوور میں حارث رؤف کی خطرناک باؤنسر سے ہیری بروک بچ گئے اور گیند سیدھے ان کے ہیلمٹ میں پھنس گئی۔

خوش قسمتی سے انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی بعدازاں فاسٹ بولر اور وکٹ کیپر رضوان نے ان کی خیریت دریافت کی۔

واضح رہے کہ 7 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، پہلے میچ میں انگلش ٹیم نے پاکستان کو شکست دی تھی جبکہ گزشتہ روز پاکستان نے حریف ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے تھی۔

بابر اعظم نے شاندار 110 رنز کی اننگ کھیلی تھی جبکہ رضوان 88 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں