تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

محمد رضوان کا اعزاز، دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے

لاہور میں کھیلے گئے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل کرلی۔

میچ کی خاص بات ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبیو کرنے والے عامر جمال کا آخری اوور میں 15 رنز کا دفاع کرنا تھا۔

انگلینڈ کو جیت کے لئے آخری اوور میں 15 رنز درکار تھے جبکہ کریز پر دھواں دھار نصف سینچری اسکور کرنے والے انگلش کپتان معین علی موجود تھے لیکن نوجوان آل راؤنڈر نے 15 رنز نہیں بننے دیے اور پاکستان نے میچ 6 رنز سے جیت لیا۔

رضوان نے بھی شاندار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 63 رنز کی اننگز کھیلی اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس اننگز کے ساتھ ہی وکٹ کیپر بیٹر دو طرفہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سب سے زیاد رنز بنانے والے پلیئر بن گئے۔

محمد رضوان پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کی اب تک پانچ اننگز میں 315 رنز بناچکے ہیں وہ دو طرفہ سیریز میں تین سو رنز کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹر ہیں۔

ان کی پانچ اننگز میں چار نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل بابر اعظم نے 2021 میں جنوبی افریقا کے خلاف چار اننگز میں 210 رنز بنائے تھے۔

جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 اننگز میں 255 رنز بنائے تھے۔

Comments

- Advertisement -