تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

"آپ نے خراب کیوں کھیلا؟”

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ٹی 20 میچ میں محمد رضوان کی بیٹیوں کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

چوتھے ٹی 20 میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنی شاندار بولنگ کی بدولت میچ کا پانسہ آخری لمحات میں پلٹا اور قومی ٹیم یقینی شکست سے بچ گئی دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 2-2 سے برابر ہے۔

میچ کے بعد رضوان کی بیٹیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہوگئی جب ننھی بچیوں نے مین آف دی میچ سے متعلق سوال کیا۔

رضوان کپتان بابر کو بتاتے ہیں کہ ان کی بیٹیوں نے پوچھا ہے کہ کپ کس کو ملا جس پر رضوان نے بتایا کہ حارث رؤف کو ملا۔

وکٹ کیپر بیٹر بتاتے ہیں کہ بیٹیوں نے پھر سوال کیا کہ حارث رؤف کیوں ملا؟ جس پر انہوں نے کہا کہ "میں نے خراب بیٹنگ کی” جس پر ننھی بیٹیوں نے کہا کہ "آپ نے خراب کیوں کھیلا۔”

رضوان کی بیٹیوں کے ہمراہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ سات ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستانی بولرز نے چوتھے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انگلش ٹیم کو 3 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔

Comments

- Advertisement -