The news is by your side.

پاکستان کے ریکارڈ ہدف حاصل کرنے کی ویڈیو دیکھیں

دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ریکارڈ حاصل کیا اور 7 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شاندار ناقابل شکست 110 رنز کی اننگز کھیلی ان کی اننگ میں 11 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے دوسرے اینڈ سے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کپتان کا خوب ساتھ دیا اور 88 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

پاکستان کی بیٹنگ کے آگے انگلش بولرز بے بسی کی تصویر بنے رہے اور کوئی بھی بولر وکٹ حاصل نہ کرسکا اور فاسٹ بولر لک ووڈ چار اوورز میں 49 رنز دے کر سب سے مہنے بولر ثابت ہوئے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمدرضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں 200 سے زائد رنز کی اوپننگ شراکت کا نیا ریکارڈ بنایا۔

اس سے قبل گزشتہ سال بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے 10 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔

گزشتہ روز میچ میں بابر اور رضوان کی بیٹنگ کی ویڈیو دیکھیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں