تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’گلین فلپس کی جارحانہ بیٹنگ نے میچ کو یکطرفہ کردیا‘

کراچی: قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ گلین فلپس کی جارحانہ بیٹنگ نے میچ کو یکطرفہ کردیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی، کیوی ٹیم نے پاکستان کو 47 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر شکست دی ہے, گلین فلپس کو میچ اور ڈیوڈ کونوے کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان کی جانب دیا گیا 282 رنز کا ہدف کیوی ٹیم نے 49ویں اوور میں پورا کرلیا۔ گلین فلپس نے 37 گیندوں پر 67 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، انہوں نے چار چھکے اور چار چوکے لگائے۔

کپتان کین ولیمسن 53 اور ڈیون کانوے نے 52 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

میچ کے بعد فخر زمان نے کہا کہ ’اندازہ تھا کہ وکٹ پر بیٹنگ مشکل ہوگی جب گلین فلپس بیٹنگ کے لیے آئے تو انہوں نے اس مشکل وکٹ پر شاندار بیٹنگ کی، نیوزی لینڈ کی جیت کا کریڈٹ گلین فلپس کو ہی جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کی کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم میچ جیتے لیکن کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے ماضی میں بھی انہی کھلاڑیوں نے میچز جتوائے ہیں۔

ورلڈ کپ 2023 سے متعلق سوال کے جواب میں فخر زمان نے کہا کہ ’ٹیم کا کمبی نیشن اچھا بنا ہوا ہے، ہم ون ڈے کرکٹ بھی اچھی کھیل رہے ہیں آج کا میچ بھی کلوز جاکر ہارے۔

انجری سے متعلق اوپنر بیٹر نے کہا کہ میں فیلڈ میں جانا چاہ رہا تھا لیکن فزیو نے منع کردیا، فٹنس بہتر ہے پی سی بی کے فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرکے ہی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -