قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر پاکستانی بولرز پر برس پڑے۔
حیدرآباد میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 345 رنز کا ہدف دیا ہے۔
کوشال مینڈس نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 122 رنز بنائے، سدیرا سمارا وکرما نے 89 گیندوں پر 108 رنز کی اننگز کھیلی۔
پتھن نسانکا 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
سری لنکن بیٹرز نے پاکستانی بولرز کی جم کر پٹائی کی، شاہین آفریدی نے 9 اوورز میں 66 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی، حسن علی نے 10 اوورز میں 71 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں، حارث رؤف 10 اوورز میں 64 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کرسکے۔
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر پاکستانی ٹیم کی بولنگ پر برس پڑے۔
شعیب اختر نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان نے بہت بری بولنگ کی ہے بہت زیادہ اسکور بھی پڑ گیا ہے لیکن مجھے پاکستانی بیٹنگ پر بھروسہ ہے خاص طور پر بابر اعظم پر کیونکہ وہ بڑا پلیئر ہے اور بڑے میچ میں پرفارم کرکے دے گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ بابر اعظم آج اچھی اننگز کھیلیں گے۔
I’m trusting King Babar !!! pic.twitter.com/Q3l1hgOhdK
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) October 10, 2023