پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

دبئی ٹیسٹ: سری لنکا کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی: پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹیسٹ کرکٹ سیریز کا آغاز ہو گیا‘ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے‘ میچ دبئی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں ہورہاہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی میں ہونے والی دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت پہلی بار سرفراز احمد کررہے ہیں‘ پاکستانی ٹیم میں حارث سہیل پہلی بار اپنا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔

سابق کپتان اظہر علی نے حارث سہیل کو ٹیسٹ کیپ دی‘ یاد رہے کہ وہ یہ کیپ حاصل کرنے والے 229 ویں کھلاڑی ہیں ‘ اس سے قبل وہ 22 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

اسکواڈ

قومی ٹیم میں شان مسعود‘ سمیع عالم ‘ اظہر علی ‘ اسد شفیق ‘ بابر اعظم‘ حارث سہیل‘ سرفراز احمد ( کپتان )‘ محمد عامر‘ یاسر شاہ‘ محمد عباس اور حسن علی شامل ہیں۔

سری لنکا کی ٹیم کوشال سلوا‘ ڈمتھ کرونارتھے‘ خوسال مینڈس‘ دنیش چندی مل ( کپتان)‘ لہرو تھری مانے‘ نروشن ڈک ویلا‘ دلروان پریرا‘ رنگنا ہرات‘ سرنگا لکمل‘ لکشان سندکان اور نوان پردیپ پر مشتمل ہے۔

ایونٹ میں ایمپائرنگ کے فرائض انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے آئین گاؤلڈ اور نائجل ایل لانگ انجام دے رہے ہیں‘ جبکہ ٹی وی ایمپائر کی نشست پر انگلینڈ ہی کے رچرڈ کیٹل براح موجود ہیں۔ آئی سی سی کے میچ ریفری کے فرائض زمبابوے کے اینڈی پائی کروفٹ نبھارہے ہیں۔

میچ سے قبل میڈیا سےبات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ سری لنکا سے سیریز چیلنجنگ ہے۔ یاسر شاہ سمیت تمام کھلاڑی فٹ ہیں۔ انہوں نے سری لنکن ٹیم کو پاکستان آکر کھیلنے کی دعوت بھی دی۔ دوسری جانب سری لنکن کپتان چندی مل کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم پاکستان کے خلاف مقابلے کے لئے تیار ہے۔

پاکستان کو سری لنکا پر برتری حاصل ہے

قومی ٹیم کو ٹیسٹ کے میدان میں سری لنکا پر برتری حاصل ہے۔پاکستان سری لنکا سے یو اے ای میں اب تک کوئی سیریز نہیں ہارا۔سنہ 2011 میں کھیلی گئی سیریز میں پاکستان نے سری لنکا کو زیر کیا تھا‘ دوہزار تیرہ میں مقابلہ برابر رہا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر اٹھارہ سیریز ہوچکی ہیں جس میں پاکستان نے آٹھ اور سری لنکا نے پانچ میں کامیابی حاصل کی جبکہ پانچ سیریز ڈرا ہوئیں۔

ٹیسٹ میچز میں بھی پاکستان کو سری لنکا پر برتری حاصل ہے۔ اب تک دونوں ٹیمیں اکیاون ٹیسٹ میں آمنے سامنے آچکی ہیں جس میں پاکستان نے انیس اور سری لنکا نے چودہ جیتے‘ اٹھارہ ٹیسٹ ڈرا ہوئے۔


یہ خبر اپ ڈیٹ کی جارہی ہے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں