The news is by your side.

Advertisement

میچ کے دوران شاداب کو گلے لگانے والا مداح‌ گرفتار

ملتان میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کھیلا جارہا ہے قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنائے اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 276 رنز کا ہدف دیا۔

گراؤنڈ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک مداح شاداب خان کی بیٹنگ کے دوران میدان میں آگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی ٹیم کے 205 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ تھے اور شاداب خان، محمد نواز کریز پر موجود تھے جبکہ 9 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے۔

شاداب بولر کو ہٹ لگاتے ہوئے اچانک رک گئے پھر دیکھا گیا کہ ایک مداح اسٹیڈیم میں داخل ہوگیا۔

مداح نے پچ پر پہنچ کر شاداب خان کو سلیوٹ کیا اور انہیں گلے سے بھی لگایا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نوجوان کو گراؤنڈ سے نکلتے ہی سیکیورٹی اسٹاف حراست میں لے لیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں