تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

پہلا ٹی 20: پاکستان ویمنز نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

کراچی: پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان ویمنز نے جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا جانے والا 151 رنز کا ہدف پاکستان ویمنز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کرلیا۔

عالیہ ریاض نے آخری گیند پر چوکا لگا کر پاکستان کو فتح دلوائی، انہوں نے 25 گیندوں پر 27 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔

بسمہ معروف 37 اور سدرہ امین 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے مریزانے کیپ نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ چار بیٹرز رن آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 150 رنز بنائے تھے، تیزمین برٹس نے 78 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

کپتان لورا ولوردیت نے 44 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا، سعدیہ اقبال اور نشرا سندھو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

Comments

- Advertisement -