بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

انڈر 19 ورلڈ کپ: قومی ویمن کرکٹر کا شاندار کیچ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

انڈر 19 ورلڈ کپ میں قومی ویمن ٹیم کی کھلاڑی سیدہ عروبہ شاہ کے شاندار کیچ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )  انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں قومی ویمن کرکٹر سید عروبہ شاہ نے انگلینڈ کے خلاف شاندار کیچ تھام لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2.5 اوور میں عریشہ نور کی گیند پر انگلش ویمن کرکٹر نے اسٹروک کھیلا لیکن عروبہ شاہ کے کمال کیچ کی وجہ سے وہ وکٹ گنوا بیٹھی۔

عروبہ شاہ کے کیچ کی ویڈیو آئی سی سی اور پی سی بی کی جانب سے بھی شیئر کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین بھی ان کے کیچ پر خوب داد دے رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’ایسا کمال کیچ میں نے اس سے پہلے نہیں دیکھا۔‘

واضح رہے کہ میچ میں انگلش ویمن ٹیم نے گرین شرٹس کو 53 رنز سے شکست دی تھی، سیرین کو37 رنز کی شاندار اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں