بھارتی ویمن کرکٹر سمریتی مندھنا اور میوزک کمپوزر پلاش مچل کی شادی منسوخ ہونے کی وجوہات سے متعلق نئے سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے۔
سمریتی مندھنا اور پلاش مچل کی شادی منسوخ ہونے کے بعد اب اس معاملے سے جڑی نئی تفصیلات سامنے آرہی ہیں، جن میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ شادی کی تقریبات کے دوران ہی سمریتی کو دھوکے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سمریتی کی دوست، اداکارہ و پروڈیوسر ودیان مانے نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ نومبر 2025 میں منعقد ہونے والی شادی کی تقریبات کے دوران پلاش مچل ایک اور خاتون کے ساتھ نازیبا حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے۔ ودیان مانے نے پلاش پر 40 لاکھ روپے کے مالی دھوکے کا الزام بھی لگایا ہے، جس کے خلاف انہوں نے مہاراشٹر کے شہر سانگلی میں پولیس شکایت درج کروا دی ہے۔
سمریتی مندھنا کا پلاش موچل کیساتھ شادی منسوخ کرنے کا اعلان
دوسری جانب میوزک کمپوزر نے ان الزامات کو سوشل میڈیا پر ایک بیان کے ذریعے مسترد کرتے ہوئے بے بنیاد قرار دیا ہے۔ پلاش مچل کا کہنا ہے کہ یہ الزامات ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی بدنیتی سے لگائے گئے ہیں اور وہ اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے وکیل شریانش مثارے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں اور اسے قانونی طریقے سے ہی نمٹایا جائے گا۔
یاد رہے کہ یہ انکشافات سمریتی مندھنا اور پلاش مچل کی شادی کی مبینہ منسوخی کے چند ماہ بعد سامنے آئے ہیں، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر یہ معاملہ ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


