تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اسرائیلی فوج کے مظالم ،43فلسطینی شہید

غزہ: فلسطین میں اسرائیل کے مظالم جاری ہے، غاضب ریاست کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا گیا جبکہ رام اللہ سے حماس کے رہنما کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مغربی کنارے اور غزہ میں جاری کشیدگی میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے، اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے احتجاج کرنے والے دو فلسطینیوں کو شہید کردیا، ربر بلٹس اور آنسو گیس کی شیلنگ سے متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

حالیہ اسرائیلی مظالم میں تینتالیس فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب حماس کے رہنماء حسن یوسف کو اسرائیلی فوج نے فسادات کو ہوا دینے کا الزام لگا کر گرفتار کرلیا ہے۔

اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں اس معاملے پر بات کی گئی۔ اقوام متحدہ نے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے انہیں روکنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ۔

Comments

- Advertisement -