اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

یروشلم کو دارالخلافہ بنانے کی امریکی خواہش قابل قبول نہیں، صدر فلسطین

اشتہار

حیرت انگیز

بیت المقدس : فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دینے کی امریکی خواہش خطے میں امن عامہ میں بگاڑ کا سبب بنے گی۔

ان خیالات کا اظہار فلسطینی صدر محمود عباس نے اپنے ایک بیان میں کیا، صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ امریکا ایسے اقدامات سے باز رہے جن کے اثرات سے وہ خود محفوظ نہیں رہ پائے گا۔

صدر فلسطین نے کہا کہ امریکا کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ بنانے کی خبر سے ایک ایک فلسطینی کو تشویش ہے اور ایسے مسلط کیئے گئے کسی فیصلے کو فلسطین کی حکومت اور عوام قطعی طور تسلیم نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار سے واشنگٹن خطے میں قیام امن کی کاوشوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے جس سے مستقبل میں صورت حال مزید پیچیدہ اور گھمبیر ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یروشلم کو اسرائیل کے دارالخلافہ کے طور پر قبول کرنے کا عندیہ دیا تھا جسے عالمی سطح پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

یاد رہے اسرائیل یروشلم کو اپنا دارالخلافہ قرار دیتا ہے اور عالمی سطح پر اسے منوانا بھی چاہتا ہے لیکن تاحال اسے اپنے مذموم مقصد میں ناکامی کا سامنا ہے ایسی صورت حال میں ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ متنازعہ بیان خطے میں طاقت کے توازن میں بگاڑ کا سبب بنے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں