منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

فلسطینی صدر محمود عباس اسلام آباد پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: فلسطین کے صدرمحمود عباس پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، صدر مملکت ممنون حسین نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس آج وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، وہ حکام سے ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کریں گے، دورے کے دوران فلسطینی صدر محمود عباس اور پاکستانی وزیراعظم نواز شریف اسلام آباد میں فلسطینی سفارت خانے کا افتتاح بھی کریں گے۔

پاکستان میں تعینات فلسطینی سفیر ولید ابوعلی نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے پاکستان کی حمایت اور سفارت خانے کی عمارت کی تعمیر کے لیے تعاون پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

- Advertisement -

پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے۔

واضح رہے کہ فلسطین کے صدر محمود عباسی اس سے قبل دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں وہ پہلی مرتبہ 2005 میں پاکستان آئے جب کہ دوسرا دورہ 2013 میں کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں