تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

امریکی شہر میں فلسطین کے نام سے شاہراہ، ماجرا کیا ہے ؟

نیوجوسی : امریکہ کے شہر نیوجرسی کی مصروف شاہراہ کا نام تبدیل کرکے فلطسین وے رکھنے پر ہزاروں فلسطینی نژاد باشندوں نے جشن منایا۔

گزشتہ روز مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 5 ہزار سے زائد فلسطینی شہری اپنے جھنڈے لہراتے ہوئے امریکی شہر ساؤتھ پیٹرسن میں جمع ہوئے اور جشن منایا۔

پیٹرسن سٹی کونسل نے شہر کی بڑی فلسطینی کمیونٹی اور کاروباری شخصیات کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی جس میں ساؤتھ پیٹرسن کی ایک مرکزی شاہراہ کا نام تبدیل کرکے فلسطین وے رکھا گیا۔

When the 'Palestine Way' sign was unveiled, many women performed the zaghrouta, a distinctive ululation Arab women perform at weddings and other special events (MEE/Reem Farhat)

اس موقع پر منعقدہ تقریب میں فلسطینی نژاد امریکیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور خوب ہلہ گلہ کیا۔ تقریب کو یادگار بنانے کیلئے منقدہ اسٹریٹ فیسٹیول میں اسٹیج پر گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور روایتی ڈانس کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ یہ تقریب ہمیں بیرون ملک مقیم فلسطینیوں کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھنے کی بہترین کاوش ہے، انہوں نے کہا کہ آج کی یہ تقریب یہ بھی ظاہر کررہی ہے کہ فلسطینی انسان ہیں، ہم امریکی ہیں اور ہم یہ کبھی نہیں بھولیں گے کہ ہم کہاں سے آئے ہیں۔

The Baydar Dabka group of Palestinian American dabka dancers perform for attendees (MEE/Reem Farhat)

سال1971 میں مقبوضہ فلسطین سے ساؤتھ پیٹرسن ہجرت کرنے والے برادری کے رہنما 72 سالہ عونی ابو احدبہ نے بتایا کہ مجھے وہ وقت بھی یاد ہے جب اس شہر میں صرف کچھ درجن فلسطینی قیام پذیر تھے اور جب ان کا سیاسی اثر و رسوخ بہت کم تھا۔

Palestinian women celebrate decision to rename a five-block area of 'Main Street' to 'Palestine Way' (MEE/Reem Farhat)

اتوار کو ہونے والی اس پروقار تقریب میں جہاں ایک جانب جشن منایا گیا وہی ایک افسوسناک واقعہ پر بھی غمو غصے کا اظہار کیا گیا۔ جس میں حاضرین نے الجزیرہ ٹی وی کی مقتول صحافی شیرین ابو قلاح کو خراج عقیدت پیش کیا، جسے گزشتہ ہفتے اسرائیلی فورسز نے سر میں گولی مار کر شہید کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -