تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی اداکارہ سمیت متعدد زخمی

یروشیلم: اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سےمعروف اداکارہ مائسہ عبدالہادی سمیت مظاہرہ کرنے والے متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائسہ عبدالہادی مسجدِ اقصیٰ اور عزہ کی پٹی میں ہونے والی اسرائیلی طیاروں کی بمبارے کے خلاف احتجاج کررہی تھی۔

احتجاجی مظاہرین پر اسرائیلی فورسز نے لاٹھی چارج اور اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں اداکارہ سمیت کئی فلسطینی زخمی ہوئے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی تصاویر وائرل ہوئی ہیں، دنیا بھر کے لوگ اور مداح اُن سمیت تمام فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

بعد ازاں اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نیک تمناؤں اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ’میری ٹانگ میں زخم آئے ہیں مگر مجموعی طور پر طبیعت پہلے سے بہتر ہے‘۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے غزہ کی پٹی پر قائم فلسطینی آبادی پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ فوجی طیاروں نے القدس اور شیخ جراح پر گزشتہ تین روز کے دوران وحشیانہ بمباری کی، فضائی حملوں کے نتیجے میں 13 بچوں سمیت 43 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے گزشتہ شب اور آج صبح کثیرالمنزلہ عمارتیں بھی زمیں بوس ہوئیں۔

فلسطینی کی تنظیم حماس نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں تل ابیب کی طرف درجنوں راکٹ فائر کیے، جس کے نتیجے میں آئل ریفارنری اور فوجی ڈیپو سمیت متعدد عمارتوں و گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

اسرائیلی حکام نے حماس کے میزائل حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’گزشتہ 38 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار سے زائد راکٹ حملے کیے  گئے، جس کے نتیجے میں 6 اسرائیلی ہلاک ہوئے‘۔

اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری نے فریقین سے فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا اور واضح کیا کہ  یہ صورتحال تیزی سے ایک بڑی جنگ کی جانب بڑھ رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -