بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

’غزہ میں کسی غیرملکی کی موجودگی قبول نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

فلسطین کے نگراں وزیراعظم نے غزہ میں کسی بھی غیرملکی کی موجودگی کو مسترد کر دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق محمد شطیح نے حکومتی اجلاس کہا کہ کچھ ایسے لوگ ہیں جو غزہ کی خود مختاری چاہتے ہیں اور ایسے لوگ بھی ہیں جو غزہ میں کام کرنے کے لیے نجی سیکیورٹی کمپنیوں کو لانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان سب کے خلاف خبردار کرتے ہیں کیونکہ اس کا مطلب فلسطینی عوام کی مرضی کے خلاف جارحیت ہے ہم نے فلسطینی عوام اور یروشلم، مغربی کنارے اور غزہ سمیت تمام فلسطینی علاقوں کے لیے بین الاقوامی تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رفح کی صورتحال "انسانیت کے لیے آخری پکار” ہے، اسرائیل جنوبی غزہ کے شہر پر حملہ کرنے کے اپنے منصوبے جاری رکھے گا جہاں دس لاکھ سے زیادہ بے گھر فلسطینی پناہ لے رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں