جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

غزہ میں فلسطینی شہداء کی تعداد 71 ہزار 400 سے تجاوز کر گئی

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ میں 7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیلی حملوں میں جام شہادت نوش کرنے والے فلسطینی شہداء کی تعداد 71 ہزار 400 سے تجاوز کر گئی جبکہ 1 لاکھ 71 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کو بھی غزہ میں کام بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

اسرائیل کے مطابق تنظیم اسرائیل کی نئی پابندیوں پر عمل درآمد میں ناکام رہی۔ ان میں غزہ کے تمام ملازمین کی ذاتی معلومات دینا بھی شامل تھا۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ وہ بچ جانے والے 20 فیصد سے زائد اسپتالوں کو چلانے میں مدد فراہم کررہے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کی غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود قبضہ مہم کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی حملوں سے بچ جانے والی 2500 عمارتیں مسمار کردی گئیں۔

دو ماہ سے زائد عرصہ قبل جنگ بندی معاہدے پر دستخط کرنے کے باوجود اسرائیل نے غزہ میں کئی عمارتوں اور انفرااسٹرکچر کو تباہ کرنا جاری رکھا ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق غزہ میں بیشتر عمارتیں اسرائیل کے زیرِ قبضہ یلو لائن میں تھیں جنہیں مکمل طور پر مسمار کردیا گیا ہے۔

سعودی عرب، 10 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن ملک بدر

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے دوران عمارتوں کو مسمار کرنا اسرائیل کا ایجنڈا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں