تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

کم سن بچّی پر تشدد کرنے والا فلسطینی باپ ریاض میں گرفتار

ریاض : سعودی پولیس نے دارالحکومت الریاض میں ایک کم سن بچّی کو ظالمانہ طریقے سے مارنے پیٹنے والے فلسطینی والد کو گرفتار کر لیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ملزم کی شناخت فلسطینی مقیم کے طور پر ہوئی ہے اور اس کی عمر چالیس کے پیٹے میں ہے،اس کو الریاض میں گرفتار کیا گیا ہے اور اس کے چار بچّوں کی متعلقہ حکام سے مل کر ضروری نگہداشت کی جارہی ہے۔

اس کی بچوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی،اس میں اس شخص کو اپنی کم سن بیٹی کو اپنے پاؤں پر کھڑا نہ ہونے پر بار بار چہرے پر تھپڑ مارتے اور اس کے کان کھینچتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک اور ویڈیو میں وہ بچی سے اپنے اس سفاکانہ سلوک پر معافی مانگتاہے اور بتاتا ہے کہ اس کی بیوی دو ہفتے قبل اس کو اور اس کے چار بچّوں کو چھوڑ کر گھر سے چلی گئی تھی۔

اس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بیوی ہی نے بچی کو مارنے کی ویڈیو مذموم مقاصد کے لیے آن لائن شئیر کی تھی۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اس کو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارموں پر شئیر کیا گیا ہے تاکہ بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے اس شخص کی شناخت ہوسکے اور اسی کی روشنی میں اس کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

Comments

- Advertisement -