تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

اسراء الغریب کو غیرت کے نام پر قتل کیاگیا، فلسطینی حکام کی تصدیق

یروشلم : فلسطینی لڑکی اسراء کی موت بالکونی سے گرنے نہیں ہوئی بلکہ اسے گھریلو تشدد کے بعد غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیوٹی پارلر پرکام کرنے والی اکیس سالہ فلسطینی دوشیزہ کی گزشتہ ماہ منگنی ہوئی تھی۔ حال ہی میں اس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی گئی تو اس کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود تھے۔

فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے جاری کردہ تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسراء الغریب کو گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے کہ جو اس کی موت کا باعث بنا۔

اسراء الغریب کے قتل کے الزام میں سیکیورٹی اداروں نے مقتولہ کے تین رشتہ داروں کو گرفتار بھی کیا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی دوشیزہ کی موت کے بعد اہلخانہ کی جانب سے میڈیا کو یہ بیان دیا گیا تھا کہ ان کی بیٹی اسراء کا ذہنی توازن درست نہیں تھا جس کے باعث اس نے بالکونی سے چھلانگ لگادی، بعدازاں انہوں نے مؤقف تبدیل کرتے ہوئے دل کے دورے کو اسراء کی موت کا باعث قراردیا۔

فلسطینی اٹارنی جنرل اکرم الخطیب نے بتایا کہ اسراء کے اہل خانہ نے یہ تمام کہانیاں مقتولہ کے قتل کی پردہ پوشی کےلیے گڑھی تھیں۔

نفسیاتی اور اعصابی امراض کے ایک ماہر ڈاکٹر توفیق سلمان نے العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسراء الغریب کے طبی ریکارڈ سے ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا جس سے یہ ظاہر ہو کہ وہ کسی ذہنی عارضے میں مبتلا تھیں۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ بیت الحم کی رہائشی اسراء غریب اپنے منگیتر اور بہن کے ہمراہ رات کو کھانا کھانے گئی تھی جس پر اس کے چچا زاد بھائیوں اور چچا نے غصے میں اسراء کے والد سے کہا کہ تمہاری بیٹی نے خاندان کی عزت کو مٹی میں ملادیا ہے۔

Comments

- Advertisement -