بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

اسرائیلی حملے میں فلسطینی صحافی جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ : اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی علاقوں میں کی جانے والی بمباری کے نتیجے میں ایک فلسطینی صحافی جان کی بازی ہار گیا، صحافی کی شناخت محمد صالحی کے نام سے ہوئی ہے۔

اس حوالے سے فلسطین کی خبر رساں ایجنسی وفا نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے میں ایک فلسطینی صحافی جاں بحق ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شہید محمد صالحی غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے البریج کے مشرق میں واقع سرحد پر رپورٹنگ کے دوران اسرائیلی فوج کی گولی لگنے سے مارا گیا۔

یاد رہے کہ فلسطینی گروپ حماس نے گزشتہ روز اسرائیل پر برسوں میں سب سے بڑا حملہ کیا جس میں غزہ سے داغے گئے راکٹوں کی ایک بوچھاڑ کے ساتھ مسلح افراد اسرائیل میں داخل ہوگئے، اس حیرت انگیز اور غیرمتوقع حملے میں سینکڑوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے غزہ پر فضائی حملے کرکے جوابی کارروائی کی جہاں عینی شاہدین کے مطابق شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور متعدد میتوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

اس حملے نے اسرائیل میں غیر معمولی دراندازی کی نشاندہی کی اور یہ کہ تقریباً دو عشرے قبل دوسری انتفاضہ کے خودکش دھماکوں کے بعد سے فلسطینیوں کے ساتھ اس کے تنازعہ میں یہ سب سے بڑا دھچکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں