جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

تشدد، دھمکیاں، عصمت دری: فلسطینی صحافیوں نے اسرائیلی جیل میں ہونے والی زیادتیوں کی تفصیلات بتادیں

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک(20 فروری 2026): اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی صحافیوں پر ہونے والے ہولناک تشدد کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ‘کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے اپنی رپورٹ میں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی صحافیوں پر ہونے والے ہولناک تشدد کا انکشاف کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 56 فلسطینی صحافیوں کو اسرائیلی حکام نے دورانِ حراست بدترین تشدد اور بدسلوکی کا نشانہ بنایا، ان صحافیوں کو ذہنی اذیت دینے کے لیے مسلسل انتہائی بلند آواز میں میوزک سنایا جاتا رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 17 فلسطینی صحافیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے لرزہ خیز واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ 55 صحافیوں کو جیلوں میں کھانا تک فراہم نہیں کیا گیا۔ تنظیم کے مطابق اس تشدد کا بنیادی مقصد غزہ اور مغربی کنارے کی اصل صورتحال کو عوام تک پہنچنے سے روکنا تھا۔

رپورٹ میں فلسطینی صحافی احمد عبدالعال پر ہونے والے مظالم کا خصوصی ذکر کیا گیا ہے۔ احمد عبدالعال کو 5 دن تک آنکھوں پر پٹی باندھ کر قید رکھا گیا اور انہیں مسلسل اونچی آواز میں گانے سنائے گئے۔ رپورٹ کے مطابق جب وہ ذہنی دباؤ یا تکلیف سے بے ہوش ہو جاتے، تو انہیں بجلی کے جھٹکے دے کر دوبارہ ہوش میں لایا جاتا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں