بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

فلسطینی صدر محمود عباس کی پوپ لیو سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

(7 نومبر 2025): کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے ویٹی کن میں ملاقات کی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق کیتھولک مسیحی کے 16ویں پوپ لیو نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے ساتھ جمعرات کے روز ویٹی کن میں ملاقات کی ہے۔

اس موقعے پر محمود عباس نے ویٹی کن سٹی میں آنجہانی پوپ فرانسس کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور کہا کہ میں پوپ کے ان خیالات اور کردار کو نہیں بھول سکتا جس کے لیے وہ فلسطینی عوام کے حامل رہے۔

ویٹی کن کی طرف سے اس سلسلے میں جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ لیو اور فلسطینی صدر نے غزہ کی شہری آبادی کی فوری ضروریات کی اشیاء پر تبادلہ خیال کیا۔

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کا ویٹی کن کا یہ دورہ تقریباً ایک ماہ کو پہنچنے والی غزہ جنگ بندی کے دوران ہوا ہے، انہوں نے جولائی میں بھی پوپ سے فون پر بات چیت کی تھی۔

تاہم جمعرات کے روز وہ خود ویٹی کن پہنچے اور پوپ سے ملاقات کی، محمود عباس اور پوپ لیو کے درمیان ہونے والی اس بات چیت میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ غزہ کی آبادی کو فوری اشیاء کی ضرورت ہے، نیز تنازعے کے مستقل حل کے لیے دو ریاستی حل پر بھی زور دیا گیا۔

یاد رہے ویٹی کن سٹی نے فلسطینی ریاست کو 10 سال پہلے 2015 میں تسلیم کیا تھا، محمود عباس اس سے پہلے آنجہانی پوپ فرانسس سے بھی کئی بار ملاقات کر چکے ہیں۔

پوپ فرانسس اپنے انتقال سے ایک ماہ پہلے غزہ پر اسرائیلی جنگ کے خلاف سخت بیان جاری کیا تھا۔ تاہم ان کے بعد پوپ بننے والے لیو نے سخت لہجے میں غزہ جنگ کے بارے میں بات چیت نہیں کی۔

اگرچہ پوپ لیو نے غزہ کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے غزہ کے لوگوں کی جبری نقل مکانی کی مذمت کی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ غزہ میں ہونے والے واقعات کو نسل کشی نہیں سمجھتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں