غزہ: معروف فٹبالر لائنل میسی کے مداح فلسطینی بچوں نے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ دوستانہ فٹبال میچ نہ کھیلیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف فٹبالر لائنل میسی کو ان کے فلسطینی مداحوں نے خط لکھا ہے کہ وہ اسرائیل کے دوستانہ فٹبال میچ میں شرکت نہ کریں۔
فلسطین فٹبال فیڈریشن کے سربراہ نے بھی اسرائیل کے خلاف دوستانہ میچ منسوخ کرنے کے لیے ارجنٹائن سے درخواست کی ہے، روس میں فٹبال ورلڈ کپ کے اس ماہ شروع ہونے سے قبل ارجنٹائن اور اسرائیل کے درمیان 9 جون کو دوستانہ میچ کھیلا جانا ہے۔
[bs-quote quote=” اگر لیونل میسی نے اسرائیل کے خلاف دوستانہ میچ میں شرکت کی تو مداح احتجاجاً لیونل میسی کی تصاویر اور ٹی شرٹ کو نذر آتش کریں گے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”جبرائیل رجب ” author_job=”چیئرمین فلسطین فٹبال فیڈریشن”][/bs-quote]
اس خبر کے آتے ہی فلسطینی بچے افسردہ ہوگئے اور بچوں کے ایک گروپ نے اپنے پسندیدہ فٹبالر کو خط لکھ دیا، خط کو اسرائیل میں واقع ارجنٹائن کے سفارتخانے کے حوالے کردیا گیا ہے۔
فلسطینی بچوں نے اپنے اسٹالر فٹبالر کو کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے ہمارے گھر گرا کر فٹبال اسٹیڈیم تعمیر کیا ہے، اسرائیلی فوج کے مظالم سے ہمارے گھر کا کوئی فرد محفوظ نہیں ہے، اس لئے میسی کو فٹبال میچ کھیلنے سے انکار کردینا چاہئے۔
دوسری جانب فلسطین فٹبال فیڈریشن کے چیئرمین جبرائیل رجب نے کہا ہے کہ اگر لیونل میسی نے اسرائیل کے خلاف دوستانہ میچ میں شرکت کی تو مداح احتجاجاً لیونل میسی کی تصاویر اور
ٹی شرٹ کو نذر آتش کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ لیونل میسی کو اسرائیل کے خلاف دوستانہ میچ کھیل کر اپنے شاندار اور شفاف کیریئر کو داغدار نہیں کرنا چاہئے۔