تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

فلسطینی طالب علم کی امریکا میں حصول تعلیم کی مراد پوری

واشنگٹن: امریکا کی طرف سے نامعلوم وجوہات کی بناءپر بے دخل کیے گئے ایک فلسطینی طالب علم کو امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی میں حصول تعلیم کا موقع مل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل لبنان میں مقیم فلسطینی پناہ گزین لڑکے اسماعیل ھجاوی کو بوسٹن کے لوگان بین الاقوامی ہوائی اڈے سے واپس لبنان ڈیپورٹ کردیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فلسطینی پناہ گزین لڑکے کو واپس بھیجے جانے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم اس واقعے نے امریکی انتظامیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر تنقید کا ایک نیا دروازہ کھول دیا تھا۔

عالمی سطح پر تعلیم کے مواقع فراہم کرنے میں مدد کرنے والی تنظیم امیڈیسٹ کے مطابق 17 سالہ فلسطینی لڑکا چند روز پیشتر لوگان کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے واپس لبنان بھیج دیا گیا تھا۔

عجاوی کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ حالیہ دس دن ہمارے لیے بہت پریشانی کے گذرے مگر ہمیں اس دوران ہزاروں پیغامات ملے جن میں ہمارے ساتھ یکجہتی کی گئی تھی۔

ہارورڈ یونیویورسٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اسماعیل ھجاوی کو جامعہ میں داخلہ مل گیا ہے اور اس نے اپنی تعلیمی سفر کا آغاز کردیا ہے۔

امیڈیسٹ آرگنائزیشن کے چیئرمین ٹیوڈور قطوو کا کہناتھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ اسماعیل جاوی امریکا میں حصول تعلیم کے اپنے مشن اور خواب کو پورا کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

Comments

- Advertisement -