تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

فلسطینی خاتون پروفیسر اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار

تل ابیب:مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج نے بیرزیت یونی ورسٹی میں میڈیا اسٹڈیز کی پروفیسر اور خاتون صحافی ڈاکٹر وداد البرغوثی (61 سالہ) کو گرفتار کر لیا۔ وداد کے دو بیٹوں کو اسرائیلی فوج پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی اسیروں کے کلب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیاکہ خاتون پروفیسر کو رام شہر کے شمال مغرب میں واقع گاؤں کوبر میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا،اسرائیلی فوج کی ایک فورس نے وداد البرغوثی کے گھرپر دھاوا بولا اور پھر رات بھر پوچھ گچھ کرنے کے بعد صبح حراست میں لے لیا۔

بیان کے مطابق وداد البرغوثی کی گرفتاری کی وجہ ابھی تک واضح نہیں علاوہ ازیں فلسطینی اسیروں کے کلب کے وکیل کو بھی وداد سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

کلب نے بتایا کہ وداد البرغوثی کے ایک بیٹے کرمل کو ہفتے کی شب گرفتار کیا گیا جب کہ دوسرے بیٹے قسام کو 26 اگست کو حراست میں لیا گیا تھا،وداد البرغوثی کا شمار معروف فلسطینی خاتون صحافیوں میں ہوتا ہے، وہ 1983 میں چند روز کے لیے گرفتار ہوئی تھیں۔

دوسری جانب بیرزیت یونی ورسٹی نے اپنی میڈیا اسٹڈیز کی پروفیسر وداد البرغوثی کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

یونی ورسٹی کے مطابق اس کے وکلاءوداد البرغوثی اور میڈیا اسٹڈیز کی ایک طلابہ میس ابو غوش کی گرفتاریوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

فلسطینی اسیروں کے کلب کے مطابق رواں ماہ اگست کے دوران مغربی کنارے کے گاؤں کوبر میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے افراد کی تعداد کم از کم 15 ہو گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -