تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والی فلسطینی خاتون کی ویڈیو وائرل

مقبوضہ بیت المقدس :مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی علاقے قلندیا میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے خاتون کو شہید کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ٹائمز آف غزہ نے شیئر کی،جس کو اب تک ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائرنگ کے بعد اسرائیلی فوج کے کارندے وہیں دندناتے رہے تاکہ کوئی مدد کو نہ آسکے اور زیادہ سے زیادہ سے خون بہہ جائے۔

صیہونی فوجیوں کی ظلم و بربریت کا یہ اندوہناک واقعہ بیت المقدس کو مغربی کنارے سے الگ کرنے والی قلندیا کی فوجی چیک پوسٹ پر پیش آیا۔

اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ خاتون نے اپنے پاس موجود چاقو نکالا تھا جس پر اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات کے ایک روز بعد پیش آنے والے اس افسوس ناک واقعے میں فوج کا نشانہ بننے والی خاتون کو زخمی حالت میں بیت المقدس میں واقع ایک اسپتال منتقل کیا گیابعد ازاں اسرائیلی پولیس اور طبی ذرائع نے خاتون کی موت کی تصدیق کر دی۔

فلسطینی صحافی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ انہوں نے اپنے طور پر وزارت صحت سے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ظلم کا شکار ہونے والی خاتون قلندیا کے پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھتی تھی۔

خاتون کا نام الہ نفتھ وحدان ہے جس کی عمر 25 برس تھی،اسرائیلی فوج کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ٹائمز آف غزہ نے شیئر کی تھی جس کو اب تک ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسرائیلی فوج کا انسانیت کے خلاف اس جرم پر دنیا بھر سے رد عمل دیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -