تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

فلسطینی نوجوان کی فائرنگ، 2 اسرائیلی ہلاک ایک زخمی

یروشلم : مقبوضہ فلسطین کے شہر سلفیت میں غیر قانونی یہودی کالونی میں فلسطینی شہری نے فائرنگ کرکے دو یہودیوں کو قتل کردیا جبکہ ایک خاتون زخمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے مغربی علاقے میں گذشتہ روز ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں صیہونی ریاست کے دو شہری ہلاک ہوگئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے ایریل میں پیش آیا تھا جہاں یہودیوں کی غیر قانونی طور پر آباد کاری جاری ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ یہودی آباد کاروں پر نامعلوم مسلح شخص نے اندھادھند گولیاں برسا دی جس کے نتیجے میں 29 سالہ اسرائیلی خاتون اور 35 سالہ مرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک 54 سالہ اسرائیلی شہری زخمی ہوگئی۔

اسرائیلی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا مرد 29 سالہ خاتون کا شوہر ہے جو اپنی یہودی اہلیہ اور 15 ماہ بچے کے ساتھ غیر قانونی یہودی کالونی ’ایریل‘ میں مقیم تھا۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ایریل کے انڈسٹریل زون میں رونما ہوا تھا۔

اسرائیلی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہودیوں پر فائرنگ کرنے والے فلسطینی کی شناخت 23 سالہ اشرف ولید سلیمان کے نام سے ہوئی ہے، جو ایریل کے انڈسٹریل زون میں ہی ملازمت کرتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فلسطینی نوجوان اسرائیلیوں پر فائرنگ کرنے کے بعد باحفاظت جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا۔

صیہونی ریاست کے انتہا پسند وزیر دفاع لائبر مین نے کہا ہے کہ اسرائیلی شہریوں کو قتل کرنے والے فلسطینی نوجوان کی تلاش کے لیے سیکیورٹی فورسز کے مختلف دستوں نے ارگرد کے تمام علاقوں کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان مقبوضہ غرب اردن کے شہر قلقہلیہ کا رہائشی ہے، جو تاحال اسرائیلی فورسز کی گرفت میں نہیں آسکا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی خبر رساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ ٖصیہونی ریاست کے فوجیوں نے سرچ آپریشن کے بہانے کئی گھنٹوں سے فلسطینیوں کا محاصرہ کیا ہوا ہے جس کے باعث فلسطینی شہری آمد و رفت سے بھی محروم ہیں۔

Comments

- Advertisement -