اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

فلسطینی عوام اپنی تقدیر کے خود مالک ہیں، عاصم افتخار

اشتہار

حیرت انگیز

جنیوا : اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اپنی تقدیر کے خود مالک ہیں اور ان کی تقدیر آزادی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے مسئلے پر ہونے والے ویٹو مباحثے میں مستقل مندوب عاصم افتخاراحمد نے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو اب ان کے حقِ خودارادیت سے محروم نہیں رکھا جاسکتا اور نہ ہی قیام امن کو اب مزید مؤخر کیا جاسکتا ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان، فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی میں ہمیشہ ثابت قدم رہے گا، انہوں نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں صدر ٹرمپ کی عرب اور او آئی سی رہنماؤں کے ساتھ حالیہ مشاورت کا بھی خیرمقدم کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاری تباہی اور انسانی بحران پر عالمی برادری کی خاموشی افسوس ناک ہے، سلامتی کونسل غزہ میں خونریزی روکنے اور انسانی امداد کی قرارداد منظور کرنے میں ناکام رہی۔

مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور خصوصی طور پر اسرائیل کو جواب دہ ٹھہرانے پر زور دیا۔

عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کی ناکامی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تنازعہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں