جمعہ, دسمبر 12, 2025
اشتہار

دریائے سندھ کی سوغات ’پلہ مچھلی‘ کی قیمت سن کر دنگ رہ جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

دریائے سندھ کی سوغات پلہ مچھلی کو مچھلیوں کی ’ملکہ‘بھی کہا جاتا ہے، اس کے سارے جسم پر سفید چمکدار چھلکے ہوتے ھیں اور وه جب دریا میں ہوتی ہے تو پانی میں کہکشاں جیسے رنگ نمودار ہوتے ہیں۔

یہ ایک ایسی نرالی مچھلی ہے جو رہتی تو سمندروں کے نمکین پانیوں میں ہے مگر بچّے دینے دریائے سندھ کے میٹھے پانی میں آتی ہے کیونکہ اس کے انڈے سمندر کے کھارے پانی میں زندہ نہیں رہتے اس لیے میٹھے پانی میں ہی اس کی افزائش نسل ہوتی ہے۔

موسم سرما کے آتے ہی سندھ کی سوغات پلہ مچھلی کی مانگ میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے اس کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگتی ہے، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس وقت اس کی قیمت 14 ہزار روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔

یہ انتہائی نازک لیکن بڑی باہمت مچھلی ہے، نزاکت ایسی کہ اگر اسے کوئی انسانی ہاتھ چھو بھی لے تو یہ دم توڑ دیتی ہے انسانی ہاتھ تو بہت دور کی بات ہے اگر مچھلیوں کو پکڑنے والا ماہی گیروں کا جالا اس سے ٹکرا کر گزر بھی جائے تو اس کی نزاکت کو یہ بھی برداشت نہیں۔

اور اگر ہمت کی بات کی جائے تو وہ بچے ( انڈے) دینے کے لیے نیچے سمندر (بحیرہ عرب) سے اُوپر دریا تک پانی کی مخالف سمت میں مُسلسل کئی مہینے بہتے ہوئے اپنا راستہ بناتی ہے اور ڈیڑھ ہزار کلومیٹر سے زیادہ کا سفر طے کر کے دریائے سندھ کے میٹھے تازہ پانیوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں