تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کھجور کے درخت نے کمسن بچی کی جان بچالی

واشنگٹن: امریکا میں 2 سالہ بچی اپارٹمنٹ کے چوتھے فلور سے کھجور کے درخت پر آگری جس کے باعث اس کی زندگی بچ گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میامی میں اپارٹمنٹ کے چوتھے فلور سے دو سالہ بچی اچانک نیچے کھجور کے درخت پر آگری، بچی کو اسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

میامی فائر ریسکیو آفیسر کیرول کا کہنا ہے کہ کھڑکی کے نیچے کھجور کے درخت کے باعث بچی کے نیچے گرنے کی رفتار کم ہوئی اور وہ جھاڑیوں میں گری جس کے باعث اس کی زندگی بچ گئی۔

ریسکیو آفیسر کا کہنا ہے کہ جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو بچی اپنے انکل کی گود میں رو رہی تھی جس کے بعد بچی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: امریکا: سفاک باپ نے شیر خوار بیٹی کو دوسری منزل سے نیچے پھینک دیا

میامی پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، یہ دیکھا جارہا ہے کہ بچی کی گرنے کی وجہ والدین کی غفلت تو نہیں ہے۔

یاد رہے کہ دو ماہ قبل امریکی ریاست لاس ویگاس میں سفاک باپ نے دو ماہ کی بچی کو بالکونی سے نیچے پھینک دیا تھا، اسپتال لے جانے پر ڈاکٹر نے بچی کی موت کی تصدیق کی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جوڑے کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے دوران باپ نے بیوی کی گود سے بیٹی کو چھینا اور دوسری منزل کی بالکونی سے نیچے پھینک دیا۔

Comments

- Advertisement -