The news is by your side.

Advertisement

شاہین ایئرکے پائلٹ کی گرفتاری پرپالپا کا ہنگامی اجلاس طلب

اسلام آباد: پائلٹس کی انجمان ’پالپا‘ نے شاہین ایئرکے پائلٹ کی گرفتاری پرہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا، تحقیقاتی کمیٹی کے رکن کیپٹن ممتاز کہتے ہیں کہ حادثے کاذمہ دارپائلٹ نہیں ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی کے رکن کیپٹن ممتاز نےحراست کوبلاجواز قرار دیتے ہوئے کریش لینڈ نگ کاذمہ دارایئرلائن کوٹھہرایاہے۔

پالپا نے شاہین ایئر کریش لینڈنگ مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات اورگرفتاری کوسول ایوی ایشن کے قوانین کی خلاف ورزی قراردیا۔

شاہین ایئر کے پائلٹ کیپٹن عصمت کی گرفتاری کے خلاف پالپا نے پیرکو ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے جس میں نجی ایئرلائنوں کے کپتانوں کوشرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

پالپا کی تحقیقاتی کمیٹی کے رکن کیپٹن ممتاز کا کہنا ہے کہ شاہین ایئر کے پائلٹ نے کریش لینڈنگ کرکے مسافروں کی جان بچائی تاہم ایئرلائن کوبچانے کے لئے واقعے کی ذمہ داری کپتان پر ڈالی جارہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں