منگل, ستمبر 8, 2026
اشتہار

آزاد کشمیر کو سی سی ڈی کے حوالے نہیں ہونے دیں گے، رہنما پیپلز پارٹی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (16 اگست 2026): رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر پلوشہ خان نے صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے حالیہ بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں میچ فکس کر کے جیتنے والے ہمیں عوامی مینڈیٹ کا درس نہ دیں، بار بار ری پولنگ کروا کر دھاندلی کرنے کی کوشش کی گئی، ہم نے زبانی الزامات نہیں لگائے بلکہ ثبوت کے ساتھ شکایات جمع کروائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: (ن) لیگ سے تعلقات میں اب پہلے جیسی بات نہیں: رہنما پیپلز پارٹی

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کے جیتے ہوئے لوگ اپنے ہی حلقوں میں نہیں جا سکتے، لاہور پورا پنجاب نہیں ہے لاہور سے باہر نکلیں تو زمینی حقیقت کا اندازہ ہوگا، پنجاب کے عوام سی سی ڈی کے خوف سے ڈرے ہوئے ہیں، آزاد کشمیر کو سی سی ڈی کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تنقید سے پہلے سندھ کے اسپتالوں کا موازنہ پنجاب کے اسپتالوں سے کر لیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں