منگل, اپریل 21, 2026
اشتہار

پلوشہ خان کا بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے بیان پر شدید ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پیپلزپارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا سندھ کے باسی پاکستان اور سندھ کی طرف بڑھنے والا ہاتھ سمندر برد کردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیا ہے۔

پیپلزپارٹی کی رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ کی دھرتی پاکستان کی امین ہے ، سندھ کے باسی پاکستان اورسندھ کی طرف بڑھنے والا ہاتھ سمندر برد کر دیں گے۔

پلوشہ خان نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اپنی ذلّت مٹانےکیلئےبیہودہ خواب دیکھنا بند کریں اور اپنی ذلت اور ناکامی چھپانے کیلئے گھٹیا اور بوگس پروپیگنڈا کرنا بند کریں۔

سندھ کا ہر شہری پاکستان کی سالمیت کا محافظ ہے، راجناتھ سنگھ بھارتی ایئرفورس وفوج کی گرتی ساکھ پر پردہ ڈالنے کیلئے اپنی عوام کوبیوقوف بنانا بند کردیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں