site
stats
بلوچستان

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کارکن کے گھر سے غیر قانونی گاڑی برآمد

چمن : ایف سی کی کارروائی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کارکنان کے گھر سے نان کسٹ پیڈ گاڑی قبضے میں لے لی۔

لیویز ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی گاڑی قبضے میں لینے کے بعد سیاسی جماعت کے کارکنان بہادر نے قلعہ عبداللہ کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کر کے اہم شاہراہ کو بند کردیا۔

کوئٹہ چمن شاہراہ بند ہونے سے ٹریفک کی روانی مکمل بند رہی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، افغانستان جانے والے سینکڑوں مسافر گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہے، شاہراہ بند ہونے کے باعث افغان ٹرانزٹ اور نیٹو سپلائی بھی مکمل طور پر بند رہی۔

مزید پڑھیں :   پشتونخواملی عوامی پارٹی جعلی شناختی کارڈ کیلئے دباؤ ڈالتی ہے، نادرا بلوچستان

واضح رہے اس سے قبل نادرا بلوچستان کے ڈائریکٹر کی جانب سے نادرا کو لکھے گئے خط میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی پر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے کہ افغانیوں کے شناختی کارڈ بنانے کے حوالے سے اس پارٹی کی جانب سے دباؤ ڈالا جاتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top