بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

ٹرمپ کی دھمکیوں پر پاناما ڈٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاناما امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاناما کینال کے حوالے سے متنازعہ دعوؤں کے خلاف ڈٹ گیا۔

پاناما کے صدر جوز راؤل ملینو نے بدھ کے روز ٹرمپ کی جانب سے اسٹریٹجک آبی گزرگاہ پر قبضہ کرنے کی دھمکی کے جواب میں کہا کہ پاناما کینال امریکا کی طرف سے تحفہ نہیں تھا۔

ملینو نے سوئٹزرلینڈ کے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے ایک پینل کے دوران کہا کہ ہم مسٹر ٹرمپ کی ہر بات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اول تو یہ جھوٹا ہے اور دوسرا اس لیے کہ پاناما کینال پاناما کی ہے اور پاناما کی ہی رہے گی۔ پانامہ کینال امریکہ کی طرف سے کوئی رعایت یا تحفہ نہیں تھا۔

ٹرمپ نے اس سے قبل نہر پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے فوجی کارروائی کو مسترد کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ امریکہ نے 1914 میں اپنے مشرقی اور مغربی ساحلوں کو ملانے والا تجارتی راستہ فراہم کرنے کے لیے کھولا تھا لیکن 1999 میں پاناما کے حوالے کر دیا تھا۔

پیر کو صدارت کا سنبھالنے کے بعد پہلے خطاب میں امریکی صدر نے اپنی شکایت دہرائی کہ چین نہر کو مؤثر طریقے سے "آپریٹ” کر رہا ہے جسے "بے وقوفی کے ساتھ پاناما کو دیا گیا”۔

ٹرمپ نے کہا تھا کہ یہ ہم نے چین کو نہیں دیا بلکہ پاناما کو دیا اور ہم اسے واپس لے رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں