جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

نوازشریف عہدے پررہے تو پھر عمران خان کا باجا بج گیا، دانیال عزیز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ نوازشریف عہدے پررہے تو پھرعمران خان کا باجا بج  گیا، ہمارے ہاتھ اور نیت بالکل صاف ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری، دانیال عزیز اور دیگر لیگی رہنما سپریم کورٹ پہنچ گئے، مسلم لیگی رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ ہمارے ہاتھ اور نیت بالکل صاف ہے، ایک جماعت ایساتاثردے رہی ہے وہ بہت انصاف پسند ہیں، عمران خان نے 2000 میں اپنا کالا دھن سفید کیا۔

عمران خان کو آج بڑا صدمہ لگنے والا ہے، طلال عزیز

مسلم لیگ رہنما طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  نوازشریف نااہل ہوئے توکیس عمران خان جیت گئے، فیصلے کے بعد نوازشریف عہدے پر رہے توباقی سب فضول ہے، فیصلے کے بعد عمران خان کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ، اگر وزیراعظم کی اہلیت پر کوئی سوال نہیں اٹھتا توانکی 3نسلیں جیت گئیں۔

- Advertisement -

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ نسلوں  کاحساب دینے والا آج سرخرو ہوگا، نوازشریف عہدے پر رہے توہم یوم تشکرمنائیں گے، عمران خان کوآج بڑاصدمہ لگنےوالاہے، نوازشریف آج قانونی عدالت سے بھی جیتنے جارہے ہیں۔

آج نوازشریف کے حق اور سچ کی فتح ہوگی، عابدشیرعلی

وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی سپریم کورٹ پہنچے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ پورے پاکستان نے سنا انہوں نے کہا میرے پاس کوئی ثبوت نہیں، آج نوازشریف کے حق اور سچ کی فتح ہوگی،  شریف خاندان کی قبروں کا بھی ٹرائل کیا گیا۔

وزیرمملکت پانی وبجلی نے کہا کہ کرپشن کے عالمی چیمپین حکومت کے خلاف باتیں کررہے ہیں، لال حویلی اور جھوٹ بولنے والوں کا آج جنازہ نکلے گا، پاکستان میں جھوٹ بولنے کی سیاست ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائے گی۔

دوسری جانب سیاسی جماعتوں کے قائدین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، وکلا کی بڑی تعداد احاطہ عدالت میں موجود ہیں  جبکہ کورٹ روم نمبر ایک کی تمام کرسیاں اور راہداریاں بھر گئیں ہیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں