منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

پاناما جے آئی ٹی، پی پی کا نوازشریف کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاناما جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد قائد حزب اختلاف نے اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کو ون پوائنٹ ایجنڈے گو نواز گو پر متفق کرنے کے لیے رابطے تیز کردیے۔ وزیراعظم نے استعفیٰ نہ دیا تو اسمبلی کے اندر اور باہر گو نواز گو کے نعرے لگیں گے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی ہدایت پر خورشید شاہ نے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کرنا شروع کردیے، قائد حزب اختلاف نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ فاروق ستار نے اپنی جانب سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کروادی۔فاروق ستار کی اسلام آباد پہنچنے پر اپوزیشن لیڈر سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

خورشید شاہ نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت اور آفتاب شیرپاؤ سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم دونوں رہنماؤں کی عدم دستیابی کے باعث رابطہ نہ ہوسکا۔

پی پی کے چیئرمین کی ہدایت پر خورشید شاہ آج شیخ رشید احمد سے بھی ملاقات کریں گے اور دیگر جماعتوں کے اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کر کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر اکٹھا کرنے کی کوشش کریں گے۔

پڑھیں: وزیر اعظم استعفیٰ دیں گے نہ اسمبلیاں تحلیل ہوں گی: اجلاس میں فیصلہ

نوازشریف پر استعفیٰ کا دباؤ ڈالنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس دو تین روز میں منعقد کیا جائے گا جس میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے اور وزیراعظم پر استعفیٰ کا دباؤ ڈالنے کے لیے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے استعفیٰ کی رضامندی ظاہر نہ کی تو اپوزیشن جماعتیں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر شدید احتجاج کریں گے، اپوزیشن جماعتوں کا ون پوائنٹ ایجنڈا گو نواز گو ہوگا جو آئندہ چند روز میں گونجتا نظر آئے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں