تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

پاناما جے آئی ٹی نے وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کو طلب کر لیا

اسلام آباد :پاناما جے آئی ٹی نے وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو پانچ جولائی کوطلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی ایک دن کی چھٹی کے بعد پاناما کیس کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی جے آئی ٹی پھر تحقیقات میں لگ گئی اور واجد ضیا کی سربراہی میں جوڈیشل اکیڈمی میں جےآئی ٹی کا اڑتالیسواں اجلاس جاری ہے، جس میں وزیراعظم کےخاندان کو بلاناغہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے کزن، بھائی، بیٹوں اور داماد کے بعد بیٹی مریم نوازکو بھی جےآئی ٹی نے طلب کرلیا ہے، مسز مریم نوازصفدرکے نام سے جاری سمن میں مریم نوازکوپانچ جولائی کی صبح گیارہ بجے تمام متعلقہ دستاویزکے ساتھ پیش ہونےکی ہدایت کی گئی ہے، مریم نواز سے نیسکول کمپنی اور لندن فلیٹس سے متعلق پوچھ گچھ  ہوگی۔

جے آئی ٹی کی جانب سے مریم نواز کو طلبی کیلئے جاری کردہ سمن پر عرفان نعیم منگی کے دستخط ہیں، جو 25 جون کو جاری کیا گیا تھا۔

جے آئی ٹی نے مریم نواز کے علاوہ تین جولائی کو چھوٹے صاحبزادے حسن نواز اور چار جولائی کو حسین نواز تفتیش کاروں کے سامنے پیش ہوں گے جبکہ دو جولائی کو وزیراعظم کے کزن طارق شفیع پیش ہوں گے۔

واجد ضیاء کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں اسحاق ڈار کی طلبی کیلئے چھ رکنی ٹیم نے مشاورت کی۔

زرائع کے مطابق پاناماجے آئی ٹی دس جولائی کو سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائے گی۔

واضح رہے کہ حسین نواز اس سے قبل 5بار جبکہ حسن نواز 2بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں ، اس کے علاوہ وزیر اعظم نوازشریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف ، وزیر اعظم کے داماد کیپٹن (ر) صفدر بھی جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوچکے ہیں۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -