اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سرمد جلال عثمانی کی اہلیہ ن لیگ کی ہیں اس لئے ان کی سربراہی میں پانامہ لیکس کی تحقیقات کےلئے کمیشن پراعتراض ہے۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن نہ بنا تو رضا ربانی کی قیادت میں پارلیمانی کمیٹی بنادی جائے
۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کےلئے کمیشن پر سرمد جلال عثمانی کانام مسترد کردیا۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی قابل احترام شخصیت ہیں لیکن وہ جوڈیشل کمیشن کے سربراہ کی حیثیت سے قبول نہیں ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ایسے جج کو ہم نہیں مانتے جس کی اہلیہ ن لیگ میں ہو۔ خورشید شاہ نےکہا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کےلئےصرف چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن تسلیم کریں گے۔
عمران خان کا بھی یہی مطالبہ ہے اپوزیشن لیڈر نےتجویزدی کہ عدالتی کمیشن نہیں بنتا تورضاربانی کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی بنادی جائے۔
واضح رہے کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کےلئے وزیراعظم نوازشریف نے کمیشن بنانے کااعلان کیا تھا۔