اسلام آباد: تحریک انصاف کےرہنماشاہ محمودقریشی نےسینیٹ اورقومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف اورسے ملاقات کی، ملاقات میں پانامہ پیپرزکے انکشافات اور رائے ونڈ مارچ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔
پانامہ لیکس کےاہم اورسنگین ترین انکشافات پراےآروائی نیوزبناایک بارپھرسیاسی جماعتوں کےلئےپلیٹ فارم، پروگرام آف دی ریکارڈمیں تحریک انصاف کےرہنماشاہ محمودقریشی کی پیپلزپارٹی کی سینئرقیادت کے ساتھ ملاقات کاوقت طےکیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمودقریشی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈراعتزازاحسن اورقومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خورشیدشاہ سےملاقات کیلئے صبح دس بجےکےقریب پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔
ملاقات میں سینیٹ خزانہ کمیٹی کےچیئرمین سلیم مانڈوی والا بھی شامل رہے
گزشتہ روزتحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نےشاہ محمود قریشی کو پی ٹی آئی کی پولیٹیکل کمیٹی کاسربراہ مقررکرکےاپوزیشن جماعتوں سےرابطےبڑھانےکاٹاسک دیاتھا۔
ملاقات کا ایجنڈا پناما پیپرز کے معاملے پروزیراعظم اور ان کے اہل خانہ سے جواب طلبی کا لائحہ عمل طے کرنا ہے۔