پاناما کے منسٹر نے ’اسحاق ڈار‘ سے ملاقات کی تردید کردی -
The news is by your side.

Advertisement

پاناما کے منسٹر نے ’اسحاق ڈار‘ سے ملاقات کی تردید کردی

پاناما سٹی: پاناما کے وزیر آئیون زرک نے اپنے گزشتہ بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے نہیں بلکہ سیکریٹری خزانہ وقارمسعود سے ملاقات ہوئی۔

پانامہ کےنائب وزیر خزانہ آئیون زرک نےاپنے تہلکہ خیز بیان کی وضاحت ٹوئیٹرپیغام میں کی کہ ان کی اسحاق ڈارسےنہیں وقارمسعود سے ملاقات ہوئی تھی، سیکریٹری خزانہ وقارمسعوداجلاس کےدوران ان کےبرابرمیں بیٹھےتھے۔

اس سے پہلے سی این این کے صحافی رچرڈ کوئسٹ نے پاناما کے وزیر سے دریافت کیاکہ پاناما پیپرنے کس کس کوپریشان کیا تو انہوں نے اسحاق ڈار کی جانب بھی اشارہ کیا تھا۔

پاکستانی حکومت نے پاناما کے وزیر کا یہ دعویٰ فوری طورپرمسترد کیا تھا، ترجمان وزارت خزانہ نےکہا کہ وزیرخزانہ سے پاناما کے وزیرکی ملاقات کی خبربےبنیاد ہے۔

وزارت خارجہ نے جوابی دعوے میں کہا تھا کہ اسحاق ڈارتو بیرون ملک گئےہی نہیں،ان کی جگہ سیکرٹری خزانہ ڈاکٹروقارمسعود گئے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک عالمی مالیاتی میٹنگ میں شرکت کرنا تھی تاہم ملک میں پانامہ پیپرز کی وجہ سے پھیلنے والی بے چینی اور وزیراعظم کی صحت کی خرابی کے سبب بیرونِ ملک روانگی کی وجہ سے اسحاق ڈارنے اپنا دورہ واشنگٹن ملتوی کردی تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں